ن لیگ کی وفاقی اوربلوچستان حکومت گوادرمیں عوام پرتشدد اورگرفتاریاں بندکرے، ڈاکٹرطارق سلیم

معاہدوں سے انحراف کرکے پرامن دھرنے پرریاستی طاقت آزمانے والے جان لیں پوری پاکستانی قوم بلوچ عوام کی پشت پرکھڑی ہے،امیر جماعت اسلامی پنجاب

راولپنڈی (بیورورپورٹ )امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ ن لیگ کی وفاقی اوربلوچستان حکومت گوادرمیں حقوق کی پرامن جنگ لڑنے والے نہتے عوام پرظلم وتشدد اورگرفتاریاں بندکرے، گرفتارسیاسی قیادت اورکارکنان کوفی الفوررہا کیا جائے، معاہدوں سے انحراف کرکے پرامن دھرنے پرریاستی طاقت آزمانے والے جان لیں پوری پاکستانی قوم بلوچ عوام کی پشت پرکھڑی ہے،مظلوم عوام کا حق جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کے حوالے کرنے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی گوادرمیں عوام پرتشدد،سیاسی قیادت وکارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی اپیل پرمری روڈ پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاج سے صدرجے آئی یوتھ پاکستان رسل خان بابر، امیرضلع سیدعارف شیرازی،ضلعی سیکرٹری عتیق احمدعباسی،نائب امیرضلع رضا احمد شاہ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی عبدالرحمن خالد،ملک عمران خان سمیت دیگرذمہ داران نے خطاب کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،نائب امیرضلع سیدعزیرحامد سمیت دیگرذمہ داران وکارکنان بھی شریک ہوئے۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان خود حق دوتحریک کے رہنما مولاناہدایت الرحمن بلوچ کے پاس دھرنے میں گئے اورمعاہدہ کیا لیکن اس پرعملدرآمدکی بجائے انحراف کے نتیجے میں عوام کی جانب سے احتجاج پرتشدد کیا جارہا ہے رات کے اندھیرے میں پرامن دھرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے جان لیں مسائل اور اور حقوق ملنے تک بلوچ عوام کی جدوجہد جاری رہے گی جماعت اسلامی کی قیاد ت غریب مچھیروں سمیت گوادرکے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،بلوچ عوام کی جانب سے مسلح اور خفیہ جدوجہد کی بجائے پرامن سیاسی جدوجہد خوش آئند ہے حکومت اور ریاستی ادارے مظلوم کودیوارسے لگانے کی بجائے مسائل کے حل کیلئے عملی اورسنجیدہ اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں