تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کے ملازم نے دیگر ساتھیوں‌کے ساتھ ملکر ڈائیلاسز مشینیں‌چوری کرکے فروخت کیں ،ڈی پی او مری

ہسپتال کے ڈاکٹر شمس نے ایک اور سابقہ ملازم تصور کے ساتھ ملکر مشینیں‌چوری کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل کیا تھا

مری (بیورورپورٹ) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جہاں سے بھاری مالیت کی تین ڈائیلاسز مشینوں کی چوری ان دنوں ہر محفل کی موضع سخن ہے وہاں پنجا ب بھر کی پولیس اور انتظامیہ کیلئے چیلنج بننے والی اس بڑی چوری میں سب ہی سرگرم عمل ہیں۔ایسے میں جہاں تینوں مشینوں کو ملزمان سمیت بر آمد کر لیا گیا جبکہ ہسپتال کے ایم ایس نے پولیس کی اس بڑی کامیابی پر اپنی جیب سے پولیس کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ایسے میں اتوار کے روز ڈی پی او مری فراز احمد نے ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مری میں اس تاریخی نوعیت کی چوری اور برآمدگی کے بارے میں مری پریس کلب رجسٹرڈ کے ارا کین کو بتایا کہ یہ اہم چوری پولیس کیلے ایک چیلنچ کی حیثیت میں سامنے آئی جس پر مقامی پولیس نے انتہائی جدوجہد کے بعد ڈائیلاسز مشینیں چوری میں ملوث 05رکنی گینگ گرفتار جس میں تصور،عدیل، رمیض،محمد افضل اور ہسپتال کا ڈاکٹر شمس شامل ہے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا۔ایسے میں ڈی پی او مری فراز احمد نے ایس ایچ او مری، اور شاھد رسولSiانچارچ چوکی سنی بنک ہمراہ پولیس کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا اور شاباش دی۔بتایا گیا کہ ملزمان کا تعلق مری،راولپنڈی،تلہ گنگ اور لاہور سے ہے۔ ملزم ڈاکٹر شمس نے جو کہ ٹی ایچ کیو میں ملازم ہے ہمراہی ملزم تصور سے مل کر دوسرے ملزمان سے رابط کر کے ڈائیلاسز مشیں چوری کی تھیں اور لاہور میں فروخت کیں ملزمان کے خلاف ڈی پی او کا کہنا ہے سرکاری ہسپتال سے عوام کی سہولت کے لیے استعمال ہونے والی مشینیں چوری کر کے لے جانا انصاف اور انسانیت کے تقاضوں کے خلاف ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کو یقینی بنانا ہی ہمارا اولین فریضہ ہے۔ڈی پی او مری فراز احمد کا مزید کہنا ہے کہ مری پولیس کی مثالی کارکردگی کو مزید بہتر اور اجاگر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے۔معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال سے بڑی مقدار میں ادویات اور مشنری کی مزید چوریوں کو بھی جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں