پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں دو شہید، کم از کم 70 زخمی – SUCH TV

پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں پیر کو مسجد کے اندر زور دار خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی عصر کی نماز کے لیے مسجد میں جمع تھے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا۔

دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکا نسبتاً دور دراز علاقوں میں بھی سنا گیا۔

امدادی کارکن اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک کم از کم 70 افراد کو قریبی لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر چکے ہیں۔

یہ علاقہ پشاور کے انتہائی محفوظ علاقے میں واقع ہے جس کے قریب ہی پولیس سیکرٹریٹ اور پی ٹی سی ایل کالونی واقع ہے۔

علاقے تک رسائی کے لیے لوگوں کو کئی پولیس چیک پوسٹوں کو عبور کرنا پڑتا ہے۔ پولیس لائنز کے اندر کوئی تجارتی علاقہ نہ ہونے کے باعث، صرف مجاز رسائی والے لوگ ہی اس علاقے میں داخل ہو سکتے ہیں۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں