نیومری پتریاٹہ میں‌سیاحوں کے ساتھ نامناسب سلوک کا انکشاف

سیاحوں کو ہوٹلوں اور ریستورانوں‌میں سروس چارجز کے نام پر لوٹا جاتا ہے جبکہ چئیرلفٹ کیبل کار انتظامیہ کا رویہ بھی ناقابل برداشت ہے

مری (بیورورپورٹ)نیومری پتریاٹہ میں‌انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سیاحوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ پتریاٹہ چئیرلفٹ اور کیبل کار کی انتظامیہ کی جانب سے بھی سیاحوں‌کے ساتھ نامناسب سلوک کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق موسم سرما ء کی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاح پتریاٹہ کیبل کار چئیر لفٹ سیر و سیاحت اور تفریح کی غرض سے آئے مگر زرائع کے مطابق سیاحوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ روا رکھا گیا . ریزارٹ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے نتیجے میں جہاں معمر افراد،بچے اور خواتین دھکے کھاتے رہے وہاں ادارے کے ٹکٹ گھر مرضی سے گھلتے اور بند ہوتے رہے جبکہ اس دوران خصوصی طور پر کیبل کار وں میں مسافروں کو جانوروں کی طرح ٹھو نسا جاتا رہا ،برفباری میں سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی نیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ و کیبل کار میں سیاحوں کو بدترین مشکلات کا سامنا۔سیاحوں نے مقامی میڈیا کے بعض نمائندوں کو کوریج کے دوران بتایا کہ چیئرلفٹ و کیبل کار انتظامیہ کی جانب سے عوام کو لمبی لائنوں میں کھڑا کر دیا جاتا ہے اور انتظامیہ کا سیاحوں کے ساتھ برتاؤ انتہائی افسوسناک ہے۔ سیاحوں نے بتایا کہ اتنی سردی اور برفباری میں وہاں سیاح فیملیز کو ٹکٹ کے حصول کیلئے انتظامیہ کی طرف سے ذلیل وخوار کیا جاتا ہے اور ٹکٹ کے حصول کیلئے گھنٹوں لائن میں کھڑا کر دیا جاتا ہے اکثر نیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ و کیبل کار انتظامیہ مختلف بہانوں سے سیاحوں کو تنگ کرتے اور اپنی سیٹ سے غائب ہو جاتے ہیں یہاں ایک ٹوریسٹ نے بتایا کہ کیبل کار میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو بھی بٹھایا جاتا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے جس کی ماضی میں خاصی مثالیں ہیں۔ سیاحوں نے بتایا کہ وہاں پہنچ کر انتظامیہ کے سخت برتاؤ کے نتیجہ میں لوگ واپس آ جاتے ہیں ایسے میں نیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ و کیبل کار کے افسران کو لاتعداد بار رابطے اور انتظامیہ کے سخت برتاؤ کے حوالے سے رابطہ کیا گیا مگر ان کے فون بند ملتے رہے۔ دوسری جانب مقامی ہوٹلوں‌اور ریستوران کی جانب سے سروس چارجز کے نام پر کھانے کے بل کے ساتھ خاصی رقم وصول کی جاتی ہے جو سیاحوں کے ساتھ ظلم ہے .سیاحوں نے متعلقہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا زمہ دار صرف وہاں تعینات افسران کو ٹھہراتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر سیاحت سے مطالبہ کیا کہ اس پر جلد از جلد نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائیں ورنہ مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں