تھانہ مری اور سنی بنک چوکی کا دورہ کیا اورسنی بنک چوکی کے فرنٹ ڈیسک سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا
مری(بیورورپورٹ)ڈی پی او مری فراز احمد کہا کہ تھانے اورپولیس چوکی میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، پبلک سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، شکایات کے بروقت ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ مری اورپولیس چوکی سنی کادورہ کے دوان کیا۔ انہوں نے بنک سنی بنک کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات، تھانہ کی عمارت اور صفائی کے نظام سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ی پی او مری نے افسران واہلکاروں سے ملاقات کی،ایسے میں ان کے مسائل دریافت کر کے ان کے حل سمیت ہدایات دیں اور کہا کہ،سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایاجائے،منشیات فروشوں اور ٹمر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرس پالیسی اپنائیں،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کو یقینی بنائے اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے،تھانہ کے ایریا میں گشت کے نظام کو موثر بنائے،کوتائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈی پی اومری فراز احمدنے افسران اورعملے کو تاکید کی کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے ہرصورت حل یقینی بنایا جائے۔
”تھانوں اور پولیس چوکیوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کیے جائیں ،ڈی پی او مری“ ایک تبصرہ