لورہ ڈنہ کے مقام کے پر مفت آٹے کی تقسیم کے دوران عوام میںلڑائی
سابق ممبر ضلع کونسل کے گھر مفت آٹے کی تقسیم کے دوران واقعہ پیش آیا
لورہ(سپیشل رپورٹر) ڈنہ گورینی کے مقام پر سابق ممبر ضلع کونسل کے گھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران عوام مشتعل ہوکر آپس میں لڑ پڑی, سوموار کے روز تحصیل لورہ کی یونین کونسل گورینی کے کچھ علاقوں کی عوام میں آٹے کی تقسیم کے لیے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی مظہر کے گھر میں آٹا آیا وہاں پر بدنظمی کے نتیجے میں عوام آپس میں لڑ پڑی ۔جب معاملات شدید خراب ہوگئے تو مقامی یوتھ عہدیدارنے پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی تاکہ مشتعل عوام کو کنٹرول کیا جاسکے۔عوامی حلقوں نے مفت آٹے کی تقسیم کے غلط طریقہ کار پر شدید تنقید کی ہے ۔عوام کو حکومت بھکاری بنانا چاہتی ہے۔کسی سیاستدان کے گھر کے بجائے ہر یونین کونسل میں سیل پوائنٹ بنایا جاتا جہاں ہر شخص باآسانی آٹا حاصل کرسکتا