نیو ائیر نائٹ سیاحوں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کرنے والے جیب تراش کو مری پولیس نے مک مکا کرکے چھوڑ دیا

نیو ائیر نائٹ پر درجنوں سیاحوں کو جیب کتروں‌اور جرائم پیشہ عناصر نے موبائل فونز اور بھاری نقدی سے محروم کردیا تھا

مری (بیورورپورٹ)نیو ائیر نائٹ‌پر ملکہ کوہسار مری مٰیں‌ملک بھر سے آنے والے درجنوں‌سیاحوں کو جیب کتروں‌نے موبائل فونز اور بھاری نقدی سے محروم کردیا تھا ،متاثر ہ افراد نے ایک جیب کترے کو پکڑ مری پولیس کے حوالے کیا تھا مگر زرائع کے مطابق مری پولیس کے عملےنےاس مبینہ جیب کترے کو مک مکاء‌کرنے کے بعد چھوڑا دیا تھا اور وہ غائب ہونے میں‌کامیاب ہوگیا تھا.نیو ائیر نائٹ سے قبل پولیس کے اعلی احکام نے امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات کرنے کے دعوے کیے تھے اور نیو ائیر نائٹ پر مری آنے والے سیاحوں کو بہتریں‌سہولیات اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلانات کیے تھے مگر اس صورتحال پر مری آنے والے سیاحوں‌نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تمام عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب مقامی شہریوں‌کا کہنا ہے کہ لوئر مال، سنی بنک چوکی سمیت دیگر چوکیوں کے انچارج اور محرر صرف مال کمانے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں‌.عوام کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال جوں کی توں‌ہے .ضلع بننے کے بعد بھی اگر امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں‌ہوتی اور جرائم پر قابو نہیں‌پایا جاتا تو ضلع کے فوائد عام آدمی تک نہیں‌پہنچ سکتے .

اپنا تبصرہ بھیجیں