گھوڑاگلی میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران مشکوک شخص کو آٹا اسمگل کرتے عوام نے پکڑلیا

عوام نے پکڑ کر آٹا تقسیم کرنے والے اہلکاروں کے حوالے کیا جنھوں نے کاروائی کے بجائے آٹا واپس لے کر چھوڑ دیا

مری(بیورورپورٹ) گھوڑاگلی یونین کونسل میں آنے والے مفت آٹا کی تقسیم کے دوران آٹے کے پانچ تھیلے اسمگل کرتے شخص کو عوام نے پکڑ لیا جبکہ سرکاری اہلکاروں نے تھیلے واپس لے کر چھوڑدیا گیا۔منگل کے روز گھوڑاگ یونین کونسل کے احاطے میں میں عوام کو مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے لیے آٹے کا ٹرک آیا تھا۔آٹا تقسیم کرنے کے لیے محکمہ مال مری کے اہلکار موجود تھے۔بڑی تعداد میں عوام کو یہ کہہ کر آٹا نہیں مل سکا کہ آپ اس آٹے کے اہل ہی ہیں اور عوام مایوس واپس جاتے رہے۔دن کے وقت عوام نے ایک ایسے شخص کو پکڑ لیا جو آٹے کے پانچ تھیلے اسمگل کررہا تھا اس کو پکڑ کر آٹا تقسیم کرنے والے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا مگر انھوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس سے آٹے کے تھیلے واپس لیے اور اس کوچھوڑ دیا۔مقامی افراد کو کہنا تھا کہ اس طرح سے ہر آنے والے شخص کا کارڈ سکین کرکے اس کو نااہل قرار دیا جاتا رہا اور بعد میں مشکو ک افراد کے ساتھ مل کر ایسے آٹا اسمگل ہوتا رہا اگر اس مشکوک شخص نے عملے کی ملی بھگت کے بغیر آٹا اسمگل کرنے کی کوشش کی تو اس کو چھوڑ کیوں دیا گیا۔اس کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے تھے۔کم تعداد میں لوگوں کو آٹا دیا گیا جس کی وجہ سے کا فی آٹا بچ گیا جس کو تریٹ میں تقسیم کرنے کا کہہ کر واپس لے جایا گیا۔مقامی افراد نے آٹے کی اس غیر منصفانہ تقسیم پر شدید احتجاج کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہراکثریت کو نا اہل قرار دے کر حکومت کی جانب سے ملنے والے اس مفت آٹے سے محروم کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں